(ایجنسیز)
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے صہیونی بلدیہ کے توسط سے 116 ملین ڈالر کا اضافی بجٹ خرچ کرنے کی منظور دی ہے۔
اس اضافی بجٹ کی فراہمی کا مقصد بیت المقدس پرقبضہ مزید مستحکم کرنا اور وہاں پرموجود فلسطینیوں کے لیے زندگی اجیرن بناتے ہوئے انہیں شہر سے بے دخل کرنے کی سازشیں تیز کرنا ہے۔
اسرائیلی
ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے حکم پربیت المقدس کی صہیونی بلدیہ کو 405 شیکل جو کہ امریکی کرنسی میں 116ملین ڈالرکی خطیر رقم بنتی ہے. القدس بلدیہ کو اضافی بجٹ کےطور پردینے کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی بجٹ بیت المقدس میں تعمیروترقی کے منصوبوں بالخصوص مواصلات، انفرااسٹرکچراور صفائی کے منصوبوں پرصرف کی جائے گی۔